Home / قومی و بین الاقوامی / بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب د ینگے، ترجمان پاک فوج

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب د ینگے، ترجمان پاک فوج

بھارت مقبوضہ کشمیر کی توجہ دنیا سے ہٹانے کے لیے بہانے تراش رہاہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمیڈیامیں بلیک آؤٹ ہے، اقوام متحدہ کامبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی جاسکتاہے، کیابھارت کے زیرقبضہ کشمیرمیں ایساممکن ہے؟ہزاروں بھارتی فوجی بہادرکشمیریوں کی جدوجہدکودبانے میں ناکام رہے ہیں، بھارت کی حالیہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ
راولپنڈی(یواین پی) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیاجائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی توجہ دنیا سے ہٹانے کے لیے بہانے تراش رہاہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمیڈیا میں بلیک آؤٹ ہے جب کہ اقوام متحدہ کامبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی جاسکتاہے، کیابھارت کے زیرقبضہ کشمیرمیں ایساممکن ہے؟ایک اور ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیاجائے گا اور پاکستان کاجواب 27 فروری سیزیادہ سخت ہوگا۔ ہزاروں بھارتی فوجی بہادرکشمیریوں کی جدوجہدکودبانے میں ناکام رہے ہیں، بھارت کی حالیہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور35 اے کو ختم کرتے ہوئے اور ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت تبدیل کردی، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نیکشمیریوں کے احتجاج کو کچلنے اور ان کی آواز دبانے کے لیے مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے اوراب تک 500 سے زائد حریت رہنماں اور کارکنوں کو گرفتار کیاجاچکاہے۔

About bacha hussain

Check Also

امی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، جمیل سالار

شانگلہ(ناصرمحمودناصر) اے این پی تحصیل الپوری کا اجلاس شانگلہ پریس کلب الپوری میں زیر صدارت …