Home / مقامی خبریں / تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر کی د رخواست ضمانت منظور

تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر کی د رخواست ضمانت منظور

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ تحصیل ناظم محمد طاہر ضمانت پر رہا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج آفتاب اقبال نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر کی د رخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔گزشتہ ہفتے شا نگلہ کے علاقے میرہ میں بجلی ترسیل کے خلاف احتجاج میں تحصیل ناظم محمد طاہر کی سیکورٹی فورسیز کے خلاف اشتعال انگیز بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعدگرفتار کرکے ان کو ایک روز ہ بٹگرام جیل بھجنے کے بعد ضلعی عدالت شانگلہ میں پیش کیا جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج آفتاب اقبال نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کردیا۔ تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر پر سیکورٹی فورسیز کے خلاف اشتعال انگیز بیان پر ان کے خلاف
506/500/124A/189-3کے تحت مقدمہ درج کردیا تھا۔محمدطاہر کے جانب سے سلطان روم ایڈوکیٹ،حق نواز خان ایڈوکیٹ،محمد نعیم ایڈوکیٹ،شاہ سعود خان ایڈوکیٹ اور حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

About bacha hussain

Check Also

میرے مصوم سات سالہ بچی ریحانہ کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم

شانگلہ الپوری (رضاشاہ سے) میرے مصوم سات سالہ بچی ریحانہ کے ساتھ ہونے والے جنسی …